جو کپڑے پہنے ہوں انہی میں ایدھی ویلج میں دفن کیا جائے، وفات سے پہلے وصیت

جو کپڑے پہنے ہوں انہی میں ایدھی ویلج میں دفن کیا جائے، وفات سے پہلے وصیت
جو کپڑے پہنے ہوں انہی میں ایدھی ویلج میں دفن کیا جائے، وفات سے پہلے وصیت

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے مسیحا اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ ان کو انہی کپڑوں میں سپرد خاک کیا جائے جو انہوں نے پہنے ہوں۔ انہوں نے اپنے جسم کے تمام اعضا بھی عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے بتایا کہ انہوں نے 25سال پہلے ایدھی ویلج میں اپنے لئے قبر تیار کرا لی تھی جس میں ان کو سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وہ ہمیشہ ملیشیا کے کپڑے پہنتے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں