دکھی اور لاچار انسانیت کے مسیحا عبد الستار ایدھی کو انکی بے مثال خدمات پر متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازت سے نواز گیا

دکھی اور لاچار انسانیت کے مسیحا عبد الستار ایدھی کو انکی بے مثال خدمات پر ...
دکھی اور لاچار انسانیت کے مسیحا عبد الستار ایدھی کو انکی بے مثال خدمات پر متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازت سے نواز گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خصوصی رپورٹ)انسانیت کی خدمت کے لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے تقسیم ہندوستا ن کے بعد نفسا نفسی کے ابتر دور میں کراچی میں مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا شروع کی،بعد ازاں 1951 ء میں صرف پانچ ہزار روپے سے ایک کلینک کی بنیاد رکھی،جس کا دائرہ آج پاکستان سمیت بعض دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے ،مرحوم عبد الستار ایدھی نے کراچی سے فلاحی کاموں کا آغاز کیا اور آج اسی شہر میں دم توڑ دیا ،بلا شبہ شہر کراچی سمیت پورا پاکستان آج ان کا احسان مند ہے ۔ انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی مرحوم کی بے لوث خدمات پر انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 1980 کی دہائی میں پاکستانی حکومت نے انہیں نشان امتیاز دیا۔ پاکستانی فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر پیش کی جبکہ 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے Ramon Magsaysay Award دیا۔ 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔ 1988 میں آرمینیا میں زلزلہ زدگان کے لئے خدمات کے صلے میں انہیں امن انعام برائے یو ایس ایس آر دیا گیا۔پاکستان میں بیشتر لوگوں کا ماننا ہے کہ عبدالستار ایدھی نوبل امن انعام کے بھی حق دار تھے۔ اس بارے میں کراچی میں ذرائع ابلاغ کے ماہر پروفیسر نثار زبیری نے کچھ برس قبل عبدالستار ایدھی کو نوبل امن انعام دیے جانے کی تحریری سفارش بھی کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -