وزیراعظم نوازشریف ،آصف زرداری ،عمران خان اور آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم نوازشریف ،آصف زرداری ،عمران خان اور آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی و ...
وزیراعظم نوازشریف ،آصف زرداری ،عمران خان اور آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف ،عمران خان ،آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماﺅں نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ عبدالستار ایدھی محروم طبقے سے پیار کرنے والی شخصیت تھے ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھا کہ ایدھی صاحب اصل ہیرو اور اثاثہ تھے ۔چیئرمین سینٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم سرمائے سے محروم ہو گیا ہے ،اس وقت دنیا میں ایدھی صاحب جیسا ایک بھی شخص موجود نہیں ہے ۔

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار ،سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے اظہار افسوس کیاہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیاہے۔

مزید : قومی