گناہ کو ’خوبصورت‘ بنانے پر متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکا لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

گناہ کو ’خوبصورت‘ بنانے پر متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکا لڑکی کو جیل ...
گناہ کو ’خوبصورت‘ بنانے پر متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکا لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک ایشیائی جوڑے کو ایک فلیٹ میں چھپ کر ’آرائش گناہ‘ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور اس کا ساتھی مرد بغیر نکاح کے ایک فلیٹ میں اکٹھے موجود تھے۔ اس جوڑے کو ماتحت عدالت کی جانب سے ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے فیڈرل سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔ دونوں کو ایک شمالی امارت میں گرفتار کیا گیا۔

ابوظہبی میں خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والا ملک بد ر

جوڑے کا موقف تھا کہ وہ کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے اور انہیں دی گئی سزا غیر مناسب ہے تاہم فیڈرل سپریم کورٹ نے ان کی ایک ماہ قید کی سزا برقرار رکھی، جس کے مکمل ہونے پر انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -