سابق جج کی بیوہ کا پنشن بند کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

سابق جج کی بیوہ کا پنشن بند کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کی بیوہ نے پنشن بند کرنے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔عدالت عالیہ کے سابق جج شیخ عبدالمنان کی بیوہ زاہدہ منان نے یہ درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، رجسٹرار لاہورہائیکورٹ اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر شیخ عبدالمنان 26 اگست 1992 ء کو ہائیکورٹ کے جج بنے اور 3سال تک اس عہدہ پر رہے جبکہ 3سال فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی جج رہے ،درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ شوہر کی بطور جج سروس 5سال سے زائد ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 نومبر 2016 کو شوہر شیخ عبدالمنان وفات پا گئے، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیاہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے دی جانیوالی پنشن بند کر دی ہے جو غیر قانونی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنشن کی ادائیگی اور بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...