ووٹ ڈالنے کیلئے معذوروں اور قیدیوں کی درخواستوں کی وصولی جاری

ووٹ ڈالنے کیلئے معذوروں اور قیدیوں کی درخواستوں کی وصولی جاری

لاہور(نامہ نگار )عام انتخابات 2018 ء میں قیدیوں اور معذور افراد کا ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے درخواستیں سیشن عدالت جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔عام انتخابات کے سلسلے میں جیل میں قیدیوں اور معذور افراد کی جانب سے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے درخواستیں دی جارہی ہیں۔عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قیدیوں اور معذور افراد کی درخواستوں جمع کروانے کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا ۔لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 آر اوز کو اب تک 53 قیدیوں اور 6 معذور افراد کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔درخوست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں۔آر اوز پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کرنے کا حکم دیں،تمام درخواستوں کو کاروائی کے لئے مختلف حلقوں کے آر اوز نے اپنے پاس رکھ لی ہیں،10 جولائی کے بعد فوج کی نگرانی میں آر اوز متعلقہ افراد کو پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کریں گے جو کہ 22 جولائی تک ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔قیدیوں اور معذور افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوا تھا۔

مزید : علاقائی