زخمی بمرا کی جگہ فاسٹ باؤلر شیردل ٹھاکرانگلینڈ طلب

زخمی بمرا کی جگہ فاسٹ باؤلر شیردل ٹھاکرانگلینڈ طلب

ممبئی(اے پی پی)بھارت نے فاسٹ باؤلر شیردل ٹھاکر کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا، انہیں فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، بمرا ہاتھ کی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 12 جولائی سے ہو گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بمرا نے 4 جولائی کو وطن واپسی سے قبل انگوٹھے کی سرجری کرائی تھی اسلئے وہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر شیردل ٹھاکر کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی