100بالز فی ٹیم کا آئیڈیا نوجوانوں کو متوجہ کرے گا:کالن گریوز

100بالز فی ٹیم کا آئیڈیا نوجوانوں کو متوجہ کرے گا:کالن گریوز

لندن(یوا ین پی)ای سی بی کے چیئرمین کالن گریوز کا کہنا ہے کہ ہنڈریڈ بالز فی ٹیم کا آئیڈیا نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کردے گا جو اب اس کھیل میں ماضی کی طرح دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں اس نئے آئیڈیا کو سامنے لانے کی ضرورت اسی وجہ سے محسوس ہوئی کہ آج کل کے لوگ اس کھیل میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے جو بھی سروے کئے اور ماہرین نے ریسرچ کی اس سے یہی نتائج سامنے آئے کہ نوجوان نسل کچھ مختلف دیکھنا چاہتی ہے لہٰذا ہنڈریڈ بالز فی اننگز کا نیا آئیڈیا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی