مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رنجیت سنگھ نامی اہلکار نے ضلع کے علاقے چرکوٹ میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کشی کی۔خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 404ہو گئی۔

مزید : صفحہ آخر