ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ڈا کٹر عافیہ زندگی سے متعلق معلومات کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل بیرون ملک میں قید یا سزا یافتہ افراد کی واپسی کیلئے کوئی قانون نہیں بتا سکے اور یہ بھی نہیں بتا سکے کہ پاکستانی عدالت کس قانون کے تحت اس معاملے میں مداخلت کرے لہٰذا عدالت ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی درخواست خارج کرتی ہے۔

ڈاکٹرعافیہ کیس/فیصلہ

مزید : صفحہ آخر