پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

ٹورنٹو(صباح نیوز) پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اداکارہ حریم فاروق اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں دارالحکومت اوٹاوا میں ان کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات ہوئی۔حریم فاروق نے اس ملاقات کی تصاویر مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا، یہ لمحہ میرے کیریئر کی بلندی ہے کہ مجھے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ساتھ ہی فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کے اشتراک سے دونوں ممالک کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی گئی۔

حریم فاروق

مزید : صفحہ آخر