ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں قبل از الیکشن دھاندلی ہے: فاروق ستار

ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں قبل از الیکشن دھاندلی ہے: فاروق ستار

کراچی(آئی این پی ) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،کارکنوں کی گرفتاریاں قبل ازوقت انتخابات اور دھاندلی ہے، کراچی میں انتخابی مہم اور جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے،ر میں صرف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز لگے ہوئے ہیں، سیاسی رہنما ؤ ں کو عدالتوں سے سزا ہونا افسوسناک بات ہے، نوازشریف نے پانچ سال حکومت میں ر ہنے کے باوجود نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مردم شماری میں بھی کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں سے فراڈ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کارکنوں میں ڈر اور خوف کی فضا پیدا کردی گئی ہے، بتایا جائے چھاپے اور گرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ کارکنوں کی گرفتاریاں قبل ازوقت انتخابات اور دھاندلی ہے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ کراچی میں انتخابی مہم اور جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، شہر میں صرف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز لگے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بینرز ہٹادیئے گئے ہیں جس سے ایسا لگ رہا ہیکہ کچھ جماعتیں منظور نظر ہیں۔نوازشریف کی سزا کے فیصلے پر رد عمل میں فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی رہنما ؤ ں کو عدالتوں سے سزا ہونا افسوسناک بات ہے لیکن سپریم کورٹ نے کسی کو نااہل قرار دیا تو فیصلے کو ماننا چاہیے۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...