عازمین حج کی روانگی میں پانچ دن باقی فلائٹ شیڈول آ یا نہ ویزے لگے

عازمین حج کی روانگی میں پانچ دن باقی فلائٹ شیڈول آ یا نہ ویزے لگے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آپریشن2018ء شدید ترین خطرات کی زد میں ،روانگی سے پانچ دن پہلے تک فلائٹ شیڈول آ سکا اور نہ کسی حاجی کا ویزہ لگ سکا ،عازمین کو انجکشن روانگی سے کم ازکم 10دن پہلے لگانا ضروری ہے ، انجکشن بھی حاجی کیمپوں میں7دن پہلے پہنچ سکے ہیں وزارت میں موجود نا تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے تاریخ کے بد ترین بحران کا سامنا ہے ،وزارت مذہبی امور اس سال 67فیصد سرکاری سکیم کے تحت لے جانے کے لیے بضد تھی،60 فیصد عازمین کا فلائٹ شیڈول اب تک نہیں دے سکی ہے ،حاجیوں کے ویزے فلائٹ شیڈول کے بعد لگنا شروع ہو سکیں گے،وزارت مذہبی امور نے روانگی کی تاریخ 14جولائی دے رکھی ہے ،حج آپریشن کی تیاریاں عروج پر ہیں وزارت مذہبی امور کی اہم نشستوں پر بار بار تبادلے کا سلسلہ جاری ہے ،حج آپریشن وقت پر شروع ہو سکے گایا نہیں چاروں اطراف سے خطرات منڈلا رہے ہیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کچھ بتانے سے انکاری ہیں جس سے بھی بات کریں وہ فرماتے ہیں ،اے ایس سے بات کریں،ایڈیشنل سیکرٹری کی مصروفیت 24گھنٹے جاری ہیں ،وفاقی سیکرٹری اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں ۔

عازمین رونگی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...