آر ایل لیٹر دے کر کوٹہ منسوخ،عازمین حج کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ

آر ایل لیٹر دے کر کوٹہ منسوخ،عازمین حج کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی عجب منطق،حج کوٹہ الا ٹ کر دیا،بکنگ کے لیے آر ایل لیٹر دے دیا، جب کمپنیوں نے ملک بھرسے عازمین حج کی بکنگ کر لی ،کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے تو آپ کے کاغذات درست نہیں ہیں کا کہہ کر کمپنی کا کوٹہ کینسل کر دیاگیا ہے،آر ایل لیٹرواپس لینے کا سرکلر جاری کر دیا،کروڑوں روپے عازمین کو واپس کون دلائے گا ،ان حاجیوں کا کون ذمہ دار ہو گا،کاغذات میں دو نمبری کرنے والوں کی سزا صرف تبادلہ درست ہے ،5کمپنیوں کے ہاں بکنگ کروانے والے اڑھائی سو سے زائد عازمین نے انصاف کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،جن کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کر کے بکنگ کی اجازت دی گئی تھی اب ان کا کوٹہ کینسل کر دیا گیا ہے ،ان کمپنیوں میں دو کا تعلق کراچی،ایک کا تعلق پشاور سے ہے ،ایک کا تعلق لاہور سے ہے ، کراچی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کا انرولمنٹ نمبر4358/kفاطمید ٹریول،4367/kاے ای جی ٹریول کراچی،1233/pقرشی ائیر سروسز پشاور3318/Lکاروان مدینہ منورہ کا تعلق لاہور سے ہے۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر