بنوں ، ریموٹ کنٹرول بم حملہ،متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سمیت 4افراد زخمی

بنوں ، ریموٹ کنٹرول بم حملہ،متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سمیت 4افراد زخمی

بنوں(صباح نیوز) بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیرین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی کے 89 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین کا قافلہ بنوں کے علاقے تختی خیل بکا خیل سے گزررہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امیدوار ملک شیرین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے فوری بعد امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ریموٹ کنٹرول بم حملہ

مزید : صفحہ آخر