متعددوار داتوں میں شہری نقدی،گاڑیوں اور زیورات سے محروم

متعددوار داتوں میں شہری نقدی،گاڑیوں اور زیورات سے محروم

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں حارث کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو4لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے گلشن اقبال میں یاسین کے گھر سے تین ڈاکو4لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، فیصل ٹاون کے علاقے میں اسلم کے گھر سے ڈاکو3لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات مصطفی ٹاون کے علاقے میں سفیان کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ اورکوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے سمیر سے 75ہزار کی نقد ی ،نواب ٹاون میں ڈاکوؤں نے احمد سے 70 ہزار اور موبائل فون ،فیکٹری ایریامیں ڈاکوؤں نے نوازسے 65ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مزنگ میں ڈاکوؤں نے سہیل سے 35ہزار ر،مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے پرویز حسین سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، گلبرگ میں ڈاکوؤں نے صدیق سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔جوہر ٹاون اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ، بھاٹی گیٹ ، شاہدرہ ، سبزاہ زار ، گارڈن ٹاون اور اکبری گیٹ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی