ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس کو چیکنگ کا عمل فعال بنانے کی ہدایت

ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس کو چیکنگ کا عمل فعال بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کوڈکیتی، راہزنی، ناجائز اسلحہ، آتش بازی و دیگر سنگین جرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال و موثر بنانے کی ہدایات دی ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں امن و امان کے قیام و الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل درآمد کروانے کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گاڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ صوبائی دار الحکومت میں 24/7پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالہ سے عوامی شکایات کے علاوہ پولیس ایمرجنسی15پر موصول ہونے والی کالز پر بھی بروقت ریسپانڈ کرنے کے پابند ہیں دونوں سکواڈز باہمی طور پر PPIC3کے ساتھ ہمہ وقت منسلک ہیں شہر میں کہیں بھی کوئی ایمرجنسی یا کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ متحرک ہوتے ہوئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالہ سے شہر بھر میں سیاسی کنونشن و کارنر میٹنگز ہو رہی ہیںیہاں پر پولیس کا فرض ہے کہ وہ ہر لحاظ سے چاک و چوبند اور چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے۔

تاکہ کسی بھی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ایسے مواقعوں پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کو اس حوالہ سے مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی پٹرولنگ کے دوران اپنی اپنی بیٹس میں الرٹ ہو کر پٹرولنگ کریں اور سیکٹر انچارجز و سپروائزری آفیسر و کنٹرول روم کے ساتھ باہمی طور پر رابطے میں رہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بلا امتیاز اپنی کاروائیاں جاری رکھیں ڈولفن سکواڈ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈولفن سکواڈنے شہر بھر میں دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ 24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے19پسٹل،09رائفلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و میگزینز برآمد کر کے ان کے خلاف مختلف تھانوں نواب ٹاؤن، شفیق آباد، مصری شاہ، اچھرہ، کوٹ لکھپت، سبزہ زار، فیکٹری ایریا، انارکلی، وحدت روڈ اور چوکی اڈا پلاٹ وغیرہ میں مقدمات درج کروا دیے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں شہری جب اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیاں دیکھیں توفوراً ریسکیو15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے اس موقع پرایس پی مجاہدو ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل رہیں گی۔

مزید : علاقائی