شہباز شریف کی نارنگ منڈی آمد کی جھلکیاں

شہباز شریف کی نارنگ منڈی آمد کی جھلکیاں

نارنگ منڈی(عاشق علی باجوہ )میاں شہباز شریف کے استقبال کیلئے ہزاروں کارکن تپتی دھوپ میں 3گھنٹے موجود رہے * چودھری حسان ریاض کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں نارنگ موڑ پر پہنچے *شہبازشریف کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ڈی پی او شیخوپورہ بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے * نارنگ منڈی شہر میں عوام کی بڑی تعداد نے شہبازشریف کا والہانہ استقبال کیا اور خواتین نے بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔*میاں شہبازشریف نے اپنی گاڑی میں ہی بیٹھ کر کارکنوں سے خطاب کیا *مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نوجوان میاں شہباز شریف کی گاڑی کے آگے بھنگڑا ڈالتے رہے۔

جھلکیاں

مزید : صفحہ اول