سماجی و معاشی ترقی ملک کی خوشحال کی کنجی : جنرل باجوہ

سماجی و معاشی ترقی ملک کی خوشحال کی کنجی : جنرل باجوہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے چکدرہ پر زیر تعمیر سرنگ کا دورہ کر کے ایف ڈبلیو او کے کام کو سراہا اور کہا کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے چکدرہ پر زیر تعمیر سرنگ کا دورہ کیااس موقع پرانہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے ایف ڈبلیو او کاقومی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 1300 میٹر طویل سرنگ رواں سال دسمبر میں مکمل کرلی جائے گی، آرٹیوب ٹنل کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کے درمیان فاصلہ 4 گھنٹے سے کم ہوکر پونے دوگھنٹے ہوجائے گا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...