نواز شریف اب بتائیں وہ غلط تھے یا میرا موقف ؟،چودھری نثار

نواز شریف اب بتائیں وہ غلط تھے یا میرا موقف ؟،چودھری نثار

واہ کینٹ (آن لائن) سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف اب سوچ لیں وہ غلط تھے یا میرا موقف غلط تھا،6جولائی کو پیدا ہونے والی صورتحال سے انہیں بچانا چاہتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چودھری نثار نے کہا کہ 34 سال نواز شریف کے ساتھ رہا اور پھر مجھے کہا گیا ٹکٹ کیلئے درخواست دیں۔ میں نے فیصلہ کرلیا مجھے ٹکٹ کی ضرورت ہوتی تو درخواست دیتا ،نوازشریف نے مجھ سے بے وفائی کی لہٰذااب میں مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں اس لئے مجھے کسی اور ٹکٹ کی ضرورت نہیں ۔

مزید : صفحہ اول