خورشید شاہ کو دل کی تکلیف،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا
سکھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کودل کی تکلیف کے باعث فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سکھر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہاں پر چند گھنٹے کے علاج کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا ۔اپوزیشن لیڈر نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں جبکہ خراب صحت کے باعث دورہ بلوچستان بھی ملتوی کر دیا ۔
خورشید شاہ