گرے لسٹ سے پاکستانی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا ،علی جہانگیر صدیقی

گرے لسٹ سے پاکستانی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑیگا ،علی جہانگیر صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکہ میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیرصدیقی نے کہاہے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کر نے سے ملکی معیشت پرکوئی فرق نہیں پڑیگا، توقع ہے پاکستان پندرہ ماہ کے اندر گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا، حکومت منی لانڈرنگ کیخلا ف قوانین کو مزیدسخت کرنے کیلئے پرعزم ہے، گزشتہ چندسال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ،اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستا ن اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی ہے۔گزشتہ روز غیرملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں گزشتہ چندسال میں نمایاں بہتری آئی ہے اورگزشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی مجموعی شرح نمو پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کے حصول کی اہمیت کااعتراف کرتی ہے۔
علی جہانگیر

مزید :

صفحہ اول -