ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ، 583 افراد گرفتار

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ، 583 افراد گرفتار

لاہو ر (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 583 افراد کو گرفتار کرلیا۔الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تین روز میں 110 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے 204، پاکستان تحریک انصاف کے 63 اور پیپلز پارٹی کے 54 جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 262 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے پولیس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...