ریلوے انتظامیہ کی سمر وکیشن ٹرینوں کو 18جولائی تک چلانے کی منظوری

ریلوے انتظامیہ کی سمر وکیشن ٹرینوں کو 18جولائی تک چلانے کی منظوری

لاہور (جنرل پورٹر)ریلوے انتظامیہ نے سمر وکیشن ٹرینوں کو 18جولائی تک چلانے کی منظوری دیدی ۔ اس سلسلے میں کراچی اورراولپنڈی کے درمیان سمر وکیشن ٹرین کا باقاعدہ نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافی رش کے پیش نظر چلائی جانیوالی سمر وکیشن ٹرینیں اب 12اور 16جولائی کو راولپنڈی سے دوپہر اڑھائی بجے کراچی جبکہ کراچی کینٹ سے 14 اور 18 جولائی کورا ت 8بجے راولپنڈی کیلئے روانہ کی جائیں گی۔ یہ خصوصی ٹرینیں حیدرآباد،خانیوال،روہڑی،خانپور،بہاولپور ،ساہیوال،اوکاڑہ ،رائیونڈ، لا ہور ،گوجرانوالہ ، وزیر آباد ، گجرات ، لالہ موسیٰ اور جہلم کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔یادرہے اس سے قبل سمر وکیشن سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان 10جولائی 2018تک کیلئے کیا گیاتھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...