راولپنڈی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری

راولپنڈی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریجنل الیکشن کمیشن راولپنڈی نے قومی اسمبلی کے 7اور صوبائی اسمبلی کے 15حلقوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی ۔ضلع راولپنڈی کی حتمی پولنگ سکیم کے تحت ضلع بھر میں مجموعی طور پر 6200پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جن میں سے3200پولنگ بوتھ مرد حضرات کیلئے جبکہ 3000پولنگ بوتھ خواتین کے ہوں گے ۔ ضلعی الیکشن کمشنر دفتر راولپنڈی سے موصولہ اعدادو شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی کے 16,47,507مرد رجسٹرڈ ووٹرز اور 14,78,162 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز سمیت 31,25,669 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 75اور صوبائی اسمبلی کے 166امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا ۔

راولپنڈی/ پولنگ سکیم

مزید : صفحہ اول