نواز شریف نے پورے نظام، پارٹی اور خود کو مشکل میں ڈال دیا : شیری رحمن

نواز شریف نے پورے نظام، پارٹی اور خود کو مشکل میں ڈال دیا : شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا اور نواز شریف قانونی طور پر اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے، اب وہ انتخابات کو متنازعہ اور سیاسی کیس بنانا چاہتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ شیری رحمان نے کہا کہ نواز شریف نے پورے نظام، پارٹی اور خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ہم نے نواز شریف کا پارلیمان میں ساتھ دیا لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ دینے کو نواز شریف نے ڈیل سمجھا۔ نواز شریف نے ووٹ کی عزت کو بے توقیر کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب انتخابات کو متنازعہ اور سیاسی کیس بنانا چاہتے ہیں اس سے وہ اپنے بھائی کو بھی مشکل میں ڈالیں گے۔شہباز شریف کا فیصلے سے متعلق رد عمل بڑا دھیما تھا۔(ن) کی جانب سے کہا گیا کہ انتخابات کے نتائج ان کے حق میں نہ آئے تو پھر یہ انتخابات کسی اور کے ہوں گے، اگر نتائج حق میں آئے تو صاف شفاف سمجھا جائے گا ۔
شیری رحمن

مزید :

صفحہ اول -