ایوان فیلڈ فیصلے کیخلاف متوالوں کا دوسرے روز بھی احتجاج ، دھرنا

ایوان فیلڈ فیصلے کیخلاف متوالوں کا دوسرے روز بھی احتجاج ، دھرنا

ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، کچہری چوک پر مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر بلال بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاشعبہ خواتین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ چونگی نمر 7 پر سلطانہ شاہین کی قیادت میں کیا گیا ،کچہری چوک پردوگھنٹے سے زائد وقت تک لیگی کارکنان نے دھرنا بھی دیئے رکھا ، جسمیں فیصلے کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی اور وزیر اعظم (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

نواز شریف کے نعرے لگائے گئے ،دھرنے میں ن لیگ کے ضلعی قائدین ، یوتھ ونگ رہنماوں، خواتین ونگ کی رہنماوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔شیخ اطہر ممتاز، شاہد مختار لودھی، منیر لنگاہ، ارشد بوٹا، چوہدری حنیف شاہد، طارق امیر عباسی، غفار اعوان، عابد باکسرودیگر بھی شریک تھے ،شاہد مختار لودھی، منیر لنگاہ نے ز نجیریں پہن رکھی تھیں ،جوکہ علامتی قیدی بنے ہو ئے تھے، ضلعی صدر بلا ل بٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ سیاسی مقدمہ تھا جس عدالتی بنا یا گیا لیکن اس فیصلے کے خلاف عوامی عدالت کا فیصلہ 25 جولائی کو آئے گا جو کہ تاریخ ساز فیصلہ ہوگا اس طرز کے ہتھکنڈے ن لیگ کے خلاف ہمیشہ اختیار کیئے گئے مگر ناکامی کے سواکبھی کچھ بھی نہیں ملااب کی بار بھی ناکامی کا سامنا ہی کر نا پڑے گا ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان شہر کے زیراہتمام میاں نواز شریف زندہ آباد ریلی چونگی نمبر 7سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی کچہری پہنچنے پر خواتین کارکنان نے احتجاجی طور پر سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا احتجاجی ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان شہر کی صدرو سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کی جبکہ ریلی میں افشین بٹ، روبینہ شاہین، سہیلہ اقبال، شبانہ خدابخش، سکینہ بشیر، تہمینہ نور، کنیز فاطمہ، زرینہ ظفر، شاہدہ پروین ودیگر کارکنان موجود تھیں ۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ممتاز آباد کے زیراہتمام قائد میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا کے فیصلے کے خلاف متوالوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ہاتھوں میں پینا فلکس اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا مسلم لیک (ن) یوتھ ونگ کے چوہدری حمزہ ارشد،عدیل احمد،مظہر بھٹہ،شیخ محمد ارسلان،راؤ نعمان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی لیگی متوالوں نے اس فیصلے پر سینہ کوبی کی۔

Back

مزید : ملتان صفحہ آخر