بیروزگا ر نوجوانوں کا سپیشل پولیس فورس میں بھرتی ہونے سے انکار

بیروزگا ر نوجوانوں کا سپیشل پولیس فورس میں بھرتی ہونے سے انکار

ملتان (وقائع نگار) ضلعی پولیس میں الیکشن کے حوالے سے سپیشل فورس بھرتی کیلئے تھانوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

فہرستیں تاحال جمع نہ کروائی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق جس کی خاص وجہ نوجوانوں کی سپیشل فورس میں بھرتی کی عدم دلچسپی بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے چند روز قبل سی پی او کی جانب سے ہنگامی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ڈویژنل سطح کے ایس پیز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تھانوں کو حکم دیں کہ وہ سپیشل پولیس فورس کی بھرتی کیلئے امیدواروں کے ناموں کی فہرست بمعہ کوائف بنا کر بھجوائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تاحال مذکورہ بھرتی کیلئے امیدواروں نے رجوع ہی نہیں کیا۔ رجوع کرنے والوں کی تعداد بہت کم بتائی جارہی ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تنخواہ بالکل کم ہے اور پولیس اہلکار عارضی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی کرواتے ہیں۔

عارضی بھرتی

مزید : ملتان صفحہ آخر