علماء مدارس ومساجدمیں قرآن کی خدمت کررہے ہیں:ڈاکٹروسیم اختر

علماء مدارس ومساجدمیں قرآن کی خدمت کررہے ہیں:ڈاکٹروسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) مفتی اعظم عطاء الرحمن کی صدارت میں پی پی 246 اور این اے170 کے آئمہ مساجد ومہتمیمین مدارس(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کا اجلاس جامعہ دارلعلوم مدنیہ میں ہوا جس میں جامعہ اسعد بن زرارہ کے مہتمم،ایم ایم اے کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مفتی سید محمد مظہر اسعدی جامعہ صدیقیہ کے مہتمم قاری غلام یسین صدیقی ،جامعہ امدادیہ کے مہتمم مفتی ارشاد احمد مولانا صادق جمال پوری ،مولانا شمس الدین انصاری کے صاحبزادے قاری راشد محمود انصاری دارالعلوم اسلامی مشن سے مولانا عبدالرزاق جامعہ عباسیہ سے مفتی عبدالرشید ختم نبوت کے مولانا محمد طیب جامعہ عبداللہ بن عباس کے مہتمم قاری منظور احمد مدنی جامعہ قدسیہ کے مہتمم مولانا محمد عبداللہ ودیگر سینکڑوں علماء و آئمہ مساجد کی شرکت۔تمام علماء نے این اے 170 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹر وسیم اختر اور پی پی 246 سے علامہ شفقت الرحمن کو بھرپور تائید و دعاکرائی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اختر،مفتی عطاء الرحمن علامہ شفقت الرحمن مفتی مظہر اسعدی مفتی ارشاد احمد پروفیسر سعید احمد مولانا غلام مرتضی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا علماء نے ہمیشہ مجلس عمل کا ساتھ دیا ہے اب بھی اپنے امیدواروں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ علماء مدارس و مساجد میں قرآن کی خدمت کررہے ہیں میں نے کالجوں اور اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی لازمی تعلیم کا بل منظور کرایا ہے اب ہر طرف قرآنی تعلیمات کی بہاریں ہونگیں علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی دینی قیادت کو اسمبلی پہنچا ئیں۔مفتی عطاء الرحمن نے کہا یہ علماء بہاولپور کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ووٹ متحدہ مجلس عمل کو دینا ہے۔مفتی مظہر اسعدی نے کہا گلی گلی کتاب کا پیغام پہنچا کر دم لیں گے۔مفتی ارشاد احمد نے کہا اگر یہ موقع ہم نے اپنی غفلت سے ضائع کردیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر اور علامہ شفقت الرحمن نے احتساب عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ درحقیقت اللہ کی پکڑ کا آغاز ہے ۔نواز شریف فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے خود ساختہ جلاوطنی ختم کریں اور پاکستان واپس آئیں۔
وسیم اختر