احتساب عدالت کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ، اولے بھی برسیں گے: طاہر القادری

احتساب عدالت کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ، اولے بھی برسیں گے: طاہر القادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کی تمام تنظیمات کو ہدایت کی ہے کہ احتساب عدالت کے شاندار فیصلے پر اظہار تشکر کیا جائے اور اس پر تہنیتی قراردادیں منظور کی جائیں، انہوں نے یہ ہدایات ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے ایتھنز(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

روانگی کے موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے دیں،انہوں نے کہا کہ جہاں ہم کرپشن اور غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات پر ذمہ داران کی گرفت کرتے ہیں وہاں ایماندار افسران کی تحسین بھی ہونی چاہیے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، ابھی تو ان پر اولے بھی برسیں گے اور موسلا دھار بارش بھی ہوگی، فیصلہ کرپشن کے خاتمے کی طرف ایک بڑی پیشرفت ہے، اس کا دائرہ ہر اس کرپٹ تک بڑھنا چاہیے جس نے پاکستان کی دولت کو لوٹاہے،انصاف اور احتساب کے اداروں نے ایک بڑا کام کردیا، اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور سیاسی مافیا کی شکست ہے، ہم ایسا ہی انصاف اور ٹرائل شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے بھی چاہتے ہیں، پیسے کی چوری، انسانی خون بہائے جانے سے چھوٹا جرم ہے، معصوم خون بہانے والے کو اللہ کی عدالت سے بھی معافی نہیں ملے گی لہٰذا انصاف کے ادارے انسانی خون کی حرمت کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا آئینی، قانونی اور اسلامی کردار ادا کریں۔

طاہر القادری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...