کرپشن فری پاکستان بنانے کا عزم کر لیا ، سندھ میں کرپٹ مافیا کی باری آگئی : شاہ محمود قریشی

کرپشن فری پاکستان بنانے کا عزم کر لیا ، سندھ میں کرپٹ مافیا کی باری آگئی : شاہ ...

ملتان( نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن فری پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے۔ جس نے ملک(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کو لوٹا اس کا باری باری احتساب ہوگا۔سندھ میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی و پولیٹیکل سیکرٹری کرپشن کی بنا پر گرفتار ہو چکے ہیں۔ حسین لوائی کاروباری شخصیت ہیں 25 ارب کی منی لانڈرنگ اور 29 غیر قانونی اکاؤنٹس ملے ہیں ان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آہستہ آہستہ تمام لٹیرو ں کو پکڑا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین ملتان کے سربراہ علامہ اقتدار نقوی نے اپنے تمام رفقاء کے ساتھ مخدوم شاہ محمود قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا سندھ کو ایک سوچ سے آزاد کروانے اور سندھ کا قبضہ چھڑوانے کا پختہ ارادہ ہے ۔ سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ تحریک انصاف نے سندھ میں قدم جما دیئے ہیں۔ مخدوم امین فہیم کے خاندان کے ساتھ پی پی نے بہت زیادتی کی بی بی کی غیر موجودگی میں مخدوم امین فہیم نے پارٹی کو سنبھالا ۔سندھ میں سروری جماعت بھی اپنے حق کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ۔ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریکٹ الائنس کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف سزا کے بعد ملک میں واپس نہیں آئیں گے۔ سز ا کے بعد ایک پریس کانفرنس لندن میں ہوئی اور ایک پریس کانفرنس لاہور میں ہوئی۔ دونوں کے درمیان تضاد واضح نظر آگیا۔ ہم سمجھ رہے تھے نواز شریف پریس کانفرنس میں وطن واپس آنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ مگر انہوں نے واپسی کی تاریخ نہیں بتائی۔ نواز شریف کی سزا سے ن لیگ کو مظلومیت کا ووٹ نہیں ملے گے۔اسٹیبلشمنٹ نے انتخابی نتائج کا فیصلہ نہیں کرنا۔ عوام نے ملکی سیاست کا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ پر کوئی پابندی نہیں ۔ ن لیگی امیدواروں کو کوئی مشکلات نہیں۔ وہ جلسے کررہے ہیں ۔ وہ الیکشن کمپیئن کررہے ہیں۔ ن کا مقدمہ سزا نہیں بلکہ کرپشن کا کیس تھا ۔ ہمیں امید ہے نگران وزیر قانون عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں کی طرح موروثیت نہیں ہے۔ دوسری جماعتوں میں قائدین کے بچے قائد بن رہے ہیں۔ تحریک انصاف میں عمران خان کے بعد ان کی اولاد پاکستانی سیاست میں ملوث نہیں ۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں ایک نئی سیاسی سوچ اور روح متعارف کروائی ہے۔ عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ملک کو ایک نئے نظام کا تحفہ دیں۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جمعۃ المبارک 20جولائی 2018ء ؁ شام سات بجے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ، ملتان میں تاریخی جلسہ عام عام سے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں ابتدائی انتظامات طے کرنے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کی عوام 20 جولائی کو پارٹی کا ہی 10اکتوبر 2014ء ؁ کا ریکارڈ توڑ دیں گے ۔ جلسہ عام کے لئے مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں جنکی تمام نگرانی پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ کریں گے ۔ جلسہ عام میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ سابقہ سانحہ کی طرح کوئی صورتحال درپیش نہ آئے ۔ خواتین کے لئے مکمل و محفوظ انتظام کیا جائے گا۔ اس موقع پر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ 20جولائی کو ایک تاریخ ساز جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ خطہ کے باسیوں کو اس دن کا خاص انتظار ہے ۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر ضلع ملتان جواد امین قریشی و دیگر شریک ہوئے۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...