پاک فضائیہ کے جانبازوں کی زندگی کی عکاس ’’پرواز ہے جنون‘‘کا ٹریلر ریلیز

پاک فضائیہ کے جانبازوں کی زندگی کی عکاس ’’پرواز ہے جنون‘‘کا ٹریلر ریلیز

کراچی(این این آئی)بہادری، محبت اور بلند حوصلے کے ساتھ لہو گرمانے کیلئے اس عیدالاضحی پر فلم’پرواز ہے جنون‘ ریلیز ہوگی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

جس کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز کراچی میں فلم کے ٹریلر لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں 3 منٹ 5 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جو پاکستان ایئرفورس کے جانبازوں کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انٹرٹینمنٹ، تھرل، ایکشن، دوستی اور رومانوی تڑکے سے بھرپور ہوگی، ساتھ ہی اس میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کی سخت تربیت اور ان کا طرزِ زندگی بھی دیکھنے کو ملے گا۔ہدایت کار حسیب حسن کی یہ ڈیبیو فلم ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاک فضائیہ کے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو کہ ایک بہترین تجربہ ہے۔فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، شاز خان، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان شامل ہیں جب کہ پہلی بار اداکار احد رضا میر فلم میں ڈیبیو دیں گے۔فلم کی موسیقی مشہور گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان سمیع نے دی ہے جب کہ فلم میں گلوکار عاطف اسلم کی آواز بھی شامل ہے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت مختلف شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سجل علی، ہمایوں سعید، عروہ حسین، عدنان صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر