وہاڑی : تہمینہ دولتا نہ گروپ میں دراڑیں ، کئی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

وہاڑی : تہمینہ دولتا نہ گروپ میں دراڑیں ، کئی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی امیدوار تہمینہ دولتانہ گروپ کے اہم ساتھیوں سابقہ امیدواروں یوسی چیئرمینز حاجی شہباز فرید خاں ڈاھا اور چودھری خالد محمود گجر نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ ، تہمینہ دولتانہ گروپ (ن) لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

نامزد امیدواروں طاہراقبال چودھری ، رائے ظہور احمد کھرل ، زاہد اقبال چودھری کی مکمل حمایت کرنے کااعلان کردیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہو گی ، اس خوشی کے موقع پرحامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور شاندار استقبال کرتے ہوئے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقعہ پر طاہراقبال چودھری ، رائے ظہور احمد ، زاہد اقبال چودھری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد سے آج میاں نوا زشریف ، مریم نوا زاور کیپٹن (ر) صفدر کو عدلیہ کی طرف سے سزائیں ہوئی جس پر عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہیں حاجی شہباز فرید خان ڈاھا ، چودھری خالد محمود گجر ، چودھری نور احمد جٹ، حافظ محمد حیات نمبردار، چودھری سرفراز احمد ، چودھری محمد طفیل ودیگر انکے حامیوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے کے امیدواروں کی حمایت کرنے پرشکر گزار ہیں ، اس موقعہ پر حاجی شہبا ز فرید ڈاھا ، چودھری خالد محمود گجر ، حافظ حیات نمبردار اور چودھری نور محمد جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصول پسند دیکھ کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر تے ہیں اور (ن) لیگ سے علیحدگی کااعلان کرتے ہیں اس موقعہ پر سابق نا ظم چودھری جاوید اقبال ، شاہ حسین ، اقبال مگسی ودیگر نے بھی خطاب کیا دریں اثناء سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کرنل (ر) رفاقت علی رانا اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں طاہراقبال چودھری ، رائے ظہوراحمد کھرل ، زاہد اقبال چودھری کی بھرپور حمایت کااعلان کیا اس موقعہ پر کرنل رفاقت رانا ، رانا محمد عدنان ، ضلعی صدر طاہر انور واہلہ ، راؤ محمد مصطفی ، منور سلطانہ مشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کے دن عوام انتخابی نشان"بلے"پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کا میاب کریں اس موقعہ پر طا ہر اقبال چودھری ، رائے ظہوراحمد ، زاہد اقبال چودھری نے کرنل رفاقت رانا اور انکے حامیوں کاحمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ حلقہ 164کے دیگر چکوک 36,34,128,110,102ڈبلیوبیز ودیگر مختلف برادریوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور وقاص گوندل ، چودھری شمے خان گوندل ، محسن رضا گھبیسر، جام مصطفی ، جنید بلوچ، وسیم گھبیسر، اشرف بھٹی ، منظور عرف رمضان بھٹی ، حاجی عبدالمجید، عتیق جمال وائس چیئرمین ، اسلم گجر، واجد لنگڑیال ، فلک شیر سمیت سینکڑوں افراد نے شمولیت کااعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...