پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح:عمر جعفر

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح:عمر جعفر

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262 چودھری محمدعمرجعفر نے کہا ہے کہ میں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نے اپنے پانچ سالہ دور میں میگا پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے منصوبے مکمل کرائے، شہر کی تمام یونین کونسلوں میں میرے فنڈز سے مکمل ہونے والے منصوبوں کی نشانی موجود ہے۔ جناح پارک میں عمر امجد کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمدعمر جعفر نے کہا کہ سیوریج، سڑکیں تعمیر، پینے کے صاف پانی جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی، مقامی سطح پر لیگی کارکنوں کی مشاورت سے ان منصوبوں کو مکمل کرایا، آج اپنی کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سرخروہوں، آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو رہ جانے والے تمام منصوبوں کو مکمل کرایا جائے گا۔ محمد امجد نے کہا کہ جعفر اقبال کے گھرانے نے اس خطے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،چودھری محمدعمر جعفرنے جناح پارک میں سیوریج، واٹر سپلائی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کو مکمل کرائے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر