یوسی 86میں احمد حسین ڈیہڑاور خالد جاوید وڑائچ کو عوامی حمایت مل گئی

یوسی 86میں احمد حسین ڈیہڑاور خالد جاوید وڑائچ کو عوامی حمایت مل گئی

ملتان (نیوز رپورٹر) یو سی 86موضع والا پی پی 211‘ این اے 154کی عوام نے موزوں ترین امیدواران ملک احمد حسین ڈیہڑاور چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی حمایت کا اعلان کر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کے آنیوالے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ میں ہراج برادری کی عمایت مہر محمد رمضان ہراج‘ مہر افضل ہراج‘ مہر خدا بخش ہراج‘ مہر رفیق ہراج‘ ڈاکٹر عبدالخالق اور مہر امتیاز ڈال نے بوسن گروپ چھوڑ کر ملک احمد حسین ڈیہڑ اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتنا عرصہ بوسن گروپ سے وابستگی رکھ کر اپنے اور اپنے اہل علاقہ کے ساتھ ظلم کیا لیکن جب سے ہم نے ان امیدواروں کو قریب سے دیکھا ہے ہماری آنکھیں کھل گئی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے پڑھے لکھے اور بے داغ ماضی رکھنے والے امیدوار اگر پہلے ہمارے حلقے میں آجاتے تو ہم غربت‘ پسماندگی‘ ناانصافی‘ جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم و ستم سے بچ سکتے تھے لیکن دیرآئید درست آئید۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس یونین کونسل سے ان دونوں امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کرکے انکی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ہراج برادری کی جانب سے حمایت کا اعلان اہم ہے۔

احمد حسین ڈیہڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر