پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی سرائیکی صوبہ کی بنیاد رکھ دی جائیگی : باسط سلطان بخاری

پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی سرائیکی صوبہ کی بنیاد رکھ دی جائیگی : باسط سلطان ...

جتوئی(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی پہلے 100 دنوں میں سرائیکی صوبہ کی بنیاد رکھ دی جائے گی عمران خان کی یقین د ہا نی پر صوبہ محاذ

(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

تحریک کو چھوڑ کر PTI میں شمولیت اختیار کی تھی نواز شریف جو کچھ بویا تھا وہی کاٹا ہے کرپٹ لوگوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ڈرامے باز اور بد عنوان لوگوں سے مقابلہ ہے حلقہ کے عوام کو ایک نئی زندگی دینے نکلا ہوں 25 جولائی کو این اے 184 اور این اے185 کی تمام نشستیں حاصل کریں گے عوام کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں کہ وہ اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے غلط لوگوں کو ووٹ نہ دیں 4بار اسمبلیاں دیکھ چکا ہوں ذاتی مفاد کی سیاست ختم اب اجتماعی سیاست ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے مخدوم زادہ سید باسط سلطان بخاری نے موضع لنگڑیال میں سماجی شخصیت ملک اظہر ڈھانی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار عباد ڈوگر نے کہا کہ قسور کریم لنگڑیال ایک مطلب پرست آدمی ہے کسی بھی شخص کی پگڑی محفوظ نہیں ہے ہر آدمی کے ساتھ اس کا رویہ انتہائی بد تمیزانہ ہوتا ہے وہ اپنی الیکشن مہم میں غلط زبان استعمال کررہا ہے میں اسے چیلنج کرتا ہوکہ وہ کسی بھی حلقہ سے جیت دیکھائے میں پنجاب سے نکل مکانی کر لونگا اب لوگ اس کی باتوں میں نہیں آئیں گے نعیم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق ایم پی اے قسور لنگڑیال احسان فراموش آدمی ہے الیکشن میں اسے شکست دے کر حساب چکائیں گے ملک اظہر حسین اڈھائی نے کہا کہ قسور لنگڑیال اور اس کے بھائیوں نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں یوسف لنگڑیال نامی شخص پر ناجائیز مقدمات کی سیریز مکمل کر دی جو بھی ان کا حکم نہ مانے اسے ذلیل کرتے ہیں غنڈے پال رکھے ہیں اب ان کے ساتھ بھر پور مقابلہ کریں گے اور مخدوم سید باسط سلطان بخاری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے جلسہ میں ملک سعید احمد کھاکھی میاں ابو ذر غفاری فضل خان ملک عباس کھاکھی ڈاکٹر صابر حسین ملک خضر حیات جڑھ ناظم حسین میاں اصغر ڈاھا جام ظفر ذیلدار دوست محمد کھاکھی ملک امیر بخش کھاکھی اصغر خان بلوچ چوہدری یٰسین گجر مانک پور میاں عباس میاں یاسر بھولا سئیں قاری عبدالغنی ملک ایاز کھلنگ ملک ثناء اللہ گدارہ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...