شریف فیملی سمیت سب کا احتساب ضروری :میاں مقصود احمد

شریف فیملی سمیت سب کا احتساب ضروری :میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ لندن فلیٹس اسکینڈل میں نوازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

احتساب عدالت کافیصلہ خوش آئند ہے۔اب احتساب کے سلسلے کویہاں نہیں رکناچاہئے،احتساب سب کااور بلاامتیازہونا چاہئے۔پوری پاکستانی قوم یہ چاہتی ہے کہ کرپشن زدہ لوگوں کواسمبلیوں میں نہیں آنا چاہئے۔جن لوگوں نے منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی ہے ان کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرناوقت کاناگزیر تقاضاہے۔انہوں نے کہاکہ یکطرفہ احتساب نہیں ہونا چاہئے بلکہ پانامالیکس میں شامل 436پاکستانیوں،دبئی لیکس،پیراڈائزلیکس اور قرضے معاف کرانے والوں سے بھی لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جانی چاہئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...