بہاولپور کی ترقی اولین ترجیح ، جو کام رہ گئے اب مکمل کرینگے : اقبال چٹر

بہاولپور کی ترقی اولین ترجیح ، جو کام رہ گئے اب مکمل کرینگے : اقبال چٹر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سب جانتے ہیں کہ کون سی جماعت کام کرنیوالی ہے اور کس نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں میں اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں

(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

شہباز شریف کا جانثار ساتھی ہوں نہ کبھی بکا ہوں نہ کسی سے ڈرا ہوں مختلف جماعتوں کی طرف سے بڑی بڑی آفرز آئیں وزارت کی پیش کش بھی ہوئی لیکن میں نے قبول نہیں کئی یہی وجہ ہے آپ سب مجھ پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں اور بھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبا ل چنٹر نے حلقہ پی پی 245کے علاقوں رحمن کالونی ، حفیظ کالونی ، میانی مندر ، میونسپل کالونی، حیدر کالونی، شمس کالونی اور ماڈل ٹاؤن سی و ماڈل ٹاؤن بی سمیت مختلف جگہوں پر اہل علاقہ کی جانب سے منعقد کردہ جلسوں اور کارنر میٹنگز میں لو گوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے آپ کی خدمت کر رہا ہوں اس دفعہ میں آپ کو اپنا بیٹا نوکری کے لئے دے رہا ہوں جو کام مجھ سے رہ گئے ہیں یہ ان کو انشاء اللہ مکمل کریگا یہ آپ کا بیٹا، آپ کا بھائی اور آپ کا ظہیر اقبا ل چنٹر ہے اس کی کامیابی آپ کی اپنی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بہاولپور اور پنجاب میں بے مثال ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی طرز پر 400با صلاحیت کوچز کو 25ہزارروپے فی کس کے حساب سے تعینات کیا ہے جو پنجاب سپورٹس بورڈ کی سرپرستی میں وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے کونے کونے سے گمنام اور پوشیدہ ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھار کر دنیاکے سامنے لائیں گے بہاولپور کے تقریباََ 40 بہترین افرادان میں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فنکاروں ، دانشواروں ، شاعروں ، ریڈیو، ٹی وی آرٹسٹ ، پینٹرزسمیت فنون لطیفہ سے وابستہ بزرگ افراد کو خدمت کارڈ فراہم کیا گیا ہے جس میں بہاولپورکے بہت سے باصلاحیت افرادشامل ہیں جن کی ساری عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے مسلم لیگ ن کی حکومت نے 60ہزاررورپے فی کس کے حساب سے رقوم دی گئیں ہیں اور یہ رقوم انہیں ہمیشہ ملتی رہیں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...