احتساب کے نام پر صرف ایک خاندان کونشانہ بنایا جارہا ہے‘شاہدمحمود خان

احتساب کے نام پر صرف ایک خاندان کونشانہ بنایا جارہا ہے‘شاہدمحمود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں 458افراد کا نام شامل تھا مگر احتساب کے نام پر
(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
صرف ایک خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پانامہ سے شروع ہونے والی کہانی بتارہی ہے کہ کوئی سازش ہورہی ہے تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے پرعوام خوش نہیں اس فیصلے کے باوجود مسلم لیگ ن نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا اور میدان میں کھڑی ہے۔ شاہد محمود خان نے کہا کہ نوازشریف کی طاقت عوام ہے جو 25جولائی کو بیلٹ کے ذریعے فیصلہ دیں گے۔