اسرائیلی فوج کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید ، 400سے زائد زخمی

اسرائیلی فوج کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید ، 400سے زائد ...

غزہ(آن لائن) اسرائیلی فوج نے پرامن احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم جاری ہے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ 22 سالہ نوجوان کو سینے پر گولی لگی۔اسرائیل نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس سے 400 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں سے 57 کو گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔

فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر