صادق آباد، 6 سالہ بچہ بد فعلی کے بعد قتل ،تشدد زدہ لاش کھیت سے برآمد

صادق آباد، 6 سالہ بچہ بد فعلی کے بعد قتل ،تشدد زدہ لاش کھیت سے برآمد

صادق آباد(نمائندپاکستان )موضع ماکن شاہ کا رہائشی چھ سالہ صداقت گھر سے باہر گیا اور لاپتہ ہو گیا ، والدین اور رشتہ داروں نے کافی تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملا، اگلے روز انہیں اطلا ع ملی کہ ان کے بیٹے صداقت کی تشدد زدہ نعش کماد کی فصل میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

موجود ہے جس کی اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل نادر خان اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے جبکہ بچے کے دو دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں ،پولیس نے واقعہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

لاش برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر