تیزاب گردی کاشکار معمر شخص جاں بحق

تیزاب گردی کاشکار معمر شخص جاں بحق

صادق آباد(نمائندپاکستان )تھانہ کوٹ سبزل کی حدود کے رہائشی سبزل ماچھی پر گھریلو تنازعہ پر چھ افراد نے تیزاب پھینک دیا تھا جس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پر سبزل ماچھی کے جسم کا تقریبا ستر فیصد حصہ جل گیا ‘ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ، ایک ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سبزل گزشتہ روز دم توڑ گیا ، جس کے ورثاء نے نعش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کو رشوت لیکر چھوڑدیا ہے ، واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

تیزاب گردی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...