نواز شریف کی جلد واپسی ، 25جولائی کو عوامی سے عدالت سے (ن) لیگ سرخرو ہو گی : اویس لغاری

نواز شریف کی جلد واپسی ، 25جولائی کو عوامی سے عدالت سے (ن) لیگ سرخرو ہو گی : اویس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)میا ں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے مسلم لیگ ن کا راستہ سازشوں اور سزاؤں سے نہیں روکا جاسکتا۔25جولائی کولگنے والی عوامی عدالت سے نوازلیگ سرخروہوکر نکلے گی ۔عمران خان اقتدار کیلئے کسی انگلی کے منتظر ہیں اور غیرجمہوری قوتوں کا کندھا بھی استعمال کررہے ہیں ۔بری طرح ناکام ہونگے مدمقابل کھوسہ سرداروں کو بھیک میں بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملی ۔25جولائی تبدیلی کے دعویداروں کیلئے تبدیلی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کا دن ہوگا اس دن پی ٹی آئی کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی ۔پارٹی کارکن متحداور جذبے سے بھرپور الیکشن مہم چلائیں ۔میاں محمدشہباز شریف کواین اے 192 سے کامیاب کرائینگے ۔ان کی کامیابی سے ترقی کا دروازہ کھلے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے این اے191سے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے صوبائی اسمبلی اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے خیابان سرور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نادراقبال کھنڈوا ،خرم شہزاد،محمد اقبال ،امتیاز،محمد حنیف ،وقاص لغاری ،استاد رمضان ،محمد سلیم ،عمیر لغاری، قانون دان ملک محمد سلیم ، حاجی شریف وڈانی،زولفقار علی بھٹی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔میزبان نادر کھنڈوا اور ملک محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔سردار اویس خان لغاری ،سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ،مسلم لیگ ن انتخابی میدان کو نہیں چھوڑے گی ۔سازشوں اور سزاؤں سے مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔
اویس لغاری