بلدیہ خانیوال کا اجلاس میدان جنگ میں تبدیل ، وائس چیئر مین ، کونسلر زخمی

بلدیہ خانیوال کا اجلاس میدان جنگ میں تبدیل ، وائس چیئر مین ، کونسلر زخمی

خانیوال ( بیورونیوز+ نمائندہ پاکستان) بلدیہ خانیوال کے اجلاس مچھلی منڈی بن گیا ،مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے کو نسلروں اور آوٹ سائیڈروں کے درمیان ڈنڈوں سوٹوں اور مکوں کا آذادانہ استعمال ،وائس چےئر مین بلدیہ رانا عبدالر حمان کو پی ٹی آئی کے کو نسلروں نے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا ، تفصیل کے مطابق خانیوال بلدیہ کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامے کی نذر ہوگیا ،اور جیسے ہی اجلاس شروع ہوا تو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ اور پی ٹی آئی کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کو نسلروں جن میں شیخ فتح علی ، شیخ محمد علی ،رانا اکرام ،راو فرحت اللہ اور دیگر کو نسلروں نے کہا کہ یہ اجلاس غیر آ ئینی ہے اور اجلاس نہیں ہونا چاہیے ،اسی دوران شیخ فتح نے حاضری رجسٹرڑ چھین لیا اور جس پر باقی کو نسلرز سٹیج پر چڑھ گئے اور وائس چےئر مین رانا عبدالر حمان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر دونوں اطراف سے جنگ شروع ہوگئی اور اسی دوران وائس چےئر مین رانا عبدالرحمان اور کونسلر چوہدری زاہد زخمی ہوگئے ،دونوں اطراف سے آوٹ سائڈرز بھی ہال میں داخل ہوگئے اور دونوں اطراف سے ڈنڈوں ،سوٹوں اور مکو ں کا استعمال شروع ہو گیا ،اسی دوران پولیس کی نفری میں موقع پر پہنچ گئی مگر وہ خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی ،،بعد ازاں چےئرمین کی طرف سے پویس کو ایک تحریری درخواست دی گئی جس میں تشدد کر نے والو ں کے خلاف کاروائی کی درخواست کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی کے خلا ف کو ئی کا روائی عمل میں نہیں آئی۔ چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا اور دیگر کونسلروں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی کوریج کرنے پر کونسلروں کے ایک گروپ کے ساتھیوں نے نجی ٹی وی کے رپورٹرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا موبائل فون چھیننے کی کوشش صحافیوں نے بھاگ کر جان بخشی کروائی دوران اجلاس شدیدجھگڑے میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی۔

بلدیہ خانیوال

مزید : ملتان صفحہ آخر