پی ٹی آئی جیت کرووٹ کی حفاظت کرے گی:احمد عالم انور ‘مسعود عالم

پی ٹی آئی جیت کرووٹ کی حفاظت کرے گی:احمد عالم انور ‘مسعود عالم

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم و امیدوارایم پی اے زمینداراعلیٰ جام عنایت غفار ‘سابق رہنما پاکستان پیپلزپارٹی حاجی محمدظریف کھنڈ اوردرکھان برادری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرمملکت رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم سیداحمد(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

عالم انور، امیدوارایم این اے حلقہ قومی اسمبلی175مخدوم سیداحمدعالم انوروامیدوارحلقہ صوبائی اسمبلی مخدوم سیدمحمدمسعودعالم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ووٹ کی پرچی کو عام نہ سمجھیں بلکہ یہی ووٹ کی پرچی آپ کے آنے والے پانچ سالہ دوراورآنے والی نسلوں کے لیے نئے یاپرانے فرسودہ نظام کافیصلہ ثابت ہوگی آپ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ووٹ امانت سمجھ کردیں توتحریک انصاف جیت کرآپ کی امانت کی حفاظت کرے گی اورملک کو جدیددورکے تقاضوں کے عین مطابق چلانے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کا معیارزندگی بلند کرنے میں اپنا کرداراداکرے گی جس سے آپ کی اگلی نسلی آپ کو دعائیں دیں گی روٹی کپڑامکان کانعرہ 1970میں بھٹونے لگایاتھا جسے آج تک ہمارے لوگوں نے اپنے اوپرسوارکیاہواہے وہ نعرہ اب پرانااورفرسودہ ہوچکاہے لوگوں میں شعورآچکاہے اورآج ہرچھوٹابڑا غریب امیرصرف اورصرف نئے اورکرپشن فری پاکستان کی بات کررہاہے ہم برسراقتدارآکرملک میں انصاف کا بول بالاکریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم امیدوارایم پی اے اورضلع رحیم یارخان کے عہدیدارجام عنایت غفاربھتڑ اوران کے بھائی جام فضل غفارنے اپنی بھتڑبرادری اوراپنے ہزاروں ووٹرزکے ہمراہ مخادیم محسن آبادکی باقاعدہ حمایت کااعلان کیا اوربھٹودورکے نظریاتی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی حاجی محمدظریف کھنڈنے بھی اپنے سینکڑوں ووٹرزکے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیااس موقع پر مخدومزادہ سیدعبدالقادر، مخدومزادہ سیدمحمدمتین محسن، زمینداراعلیٰ سردارسلیم خان گبول، رانا محمدبلال، سردارانیس خان بلوچ، ملک محمدصادق بھٹو، جام سلطان بھتڑ، حاجی محمدظریف کھنڈ، جام فداحسین برڑہ، سرداریونس خان عباسی، محبوب کھنڈ، شاہد بھایا، محمدذوالفقارکھنڈ، جام شبیر، سیدعابد حسین شاہ، جام محمداصغر،محمدعربی عباسی، مولانا منظوراحمد، عبدالعزیزفیضی، مولوی محمداشرف، محمدہاشم، محمدرفیق شاکر، میاں ابوبکرارشد، میاں غلام نبی ، محمدسلیم مہروی، محمدمنشاء، عاشق رسول، عطاء الرحمٰن، محمدظفرمنصف،سردارمہدی حسن خان بلوچ، جام غلام شبیربھتڑ، جام احمدضیاء بھتڑ، جام ناصر بھتڑ، جام منوربھتڑ، جام صفدربھتڑ،منظوراحمدبھٹی سمیت دیگرہزاروں کی تعدادمیں لوگ موجودتھے جنہوں نے عہدکیاکہ اس بارووٹ صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف کو ہی دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...