پہلی بار سپریم جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت ،جسٹس شوکت صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

پہلی بار سپریم جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت ،جسٹس شوکت صدیقی کے اوپن ٹرائل کا ...

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کرلیا،30جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی، اٹارنی جنرل کو 30جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،30جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی، پہلی مرتبہ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کھلی عدالت میں سماعت کرے گی۔

اوپن ٹرائل

مزید : کراچی صفحہ اول