جماعت اسلامی پی ایچ ڈی ہولڈر امیدوار میدان میں لے آئی

جماعت اسلامی پی ایچ ڈی ہولڈر امیدوار میدان میں لے آئی

لاہور(جاوید اقبال) جماعت اسلامی انتخابات 2018ء میں پی ایچ ڈی امیدوار میدان میں اتارنے والی پہلی مذہبی و سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،الیکشنکے لئے مختلف حلقوں سے جماعت اسلامی نے 61پی ایچ ڈی امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں 5ایم بی بی ایس ڈاکٹرز 4وکلاء 2انجینئرز، دو ایم اے ، ایم فل ہیں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کی سب سے بڑی تعلیمی ڈگری پی ایچ ڈی کے حامل امیدوارو بھی میدان میں اتارے ہیں جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، پروفیسر وقاص خان اور پروفیسر عطا محمد جعفری پی ایچ ڈی میں جبکہ 5امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ڈاکٹر صفدر ہاشمی، ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر طاہر محمود بٹ میڈیکل کی اعلیٰ ڈگری ایم بی بی ایس ہیں اسی رطح 4حلقوں کے امیدوار لا گریجوایٹ ہیں اسد اللہ بھٹو، شیخ عثمان فاروق ، عابد حسین ، جبران بٹ، دو انجینئر ہیں جن میں انجینئر ناصر علی اور میاں محمد اسلم شامل ہیں ۔ دو امیدوار امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایم اے بی ایڈ، عنایت اللہ خان ایم اے ایم فل دو امیدوار چارٹر اکاؤنٹنٹ رضا احمد شاہ ایم پی اے جبکہ 5امیدوار ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں جن میں لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار امیر العظیم ایم اے، سرفراز خان ایم اے عبدالعاب خان نیازی ، ایم ایس سی محمد عارف خٹک ایم اے بی ایڈ ، مظفر سلیم ایم اے ہیں۔

پی ایچ ڈی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...