عدالت کو نواز شریف کا فیسلہ دینے مین کیا جلدی تھی ،الیکشن کو متنازع بنا دیا گیا :شاہد خاقا ن عباسی

عدالت کو نواز شریف کا فیسلہ دینے مین کیا جلدی تھی ،الیکشن کو متنازع بنا دیا ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )عدالت کو نواز شریف کا فیصلہ دینے میں کیا جلدی تھی اربوں کرپشن کے کیسز کے فیصلے سالوں سے محفوظ ہیں افسوس الیکشن کو متنازعہ بنا دیا گیا چور دروازے سے بنائی جانے والی حکومت سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے53کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا جو بہت بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا اس موقع پر رات گئے تک عوام کی بہت بڑی تعداد موجود رہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف پرکوئی کرپشن ثابت نہ ہو سکی مسلم لیگ کی قیاد ت عدلیہ کا احترام کرتی ہے مگر ہم اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں رہیں گے میاں نواز شریف پاکستان آئیں گے جیل جائیں گے اور مقدمات کا سامنا کریں گے ہم مقدموں سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 53سے عوام جو پذیرائی دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی جلسے سے سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوھدری نے کہا ہم دھرنے ما فیا کے خلاف جہاد کرنے نکلے ہیں ان کے شر سے ملک کو بچائیں گے اربوں کی کرپشن کرنے والوں کی سالوں میں چند پیشیا ں ہوئی ہیں میاں نواز شریف نے چند ماہ میں سو کے قریب پیشیاں بھگتی ہیں عوام نے عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے قبل ازیں لیگی رہنما حافظ عثمان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ این اے53میں عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر خاقان عباسی شہید کا دور یاد آگیا 1985کے الیکشن میں یہی جوش مرحوم کے جلسے میں نظر آتا تھا انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ این اے 53اور 57سمیت مسلم لیگ پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر یو سی5کے چیئرمین راجہ عبد الواحد کیانی نے کہا کہ بنی گالہ یو سی5میں آتا ہے انشا ء اللہ عمران خان کو اپنی یو سی میں بھی شکست دوں گا ہم کسی بھی طرح بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دینے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہم اس طرح سے پاک معاشرے کو تشکیل دینے کے خواہاں ہیں سابق وزر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکزی الیکش آفس کے بہترین انتظام و انصرام پر راجہ واحد کیانی ،چوھدری احمد نواز ،راجہ بشارت کیانی،فزا کت علی عباسی، عمیر کیانی،چوھدری قمر نوازو دیگر کی تعریف کی اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جلسے سے چیئرمین راجہ وقار ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو اس حلقے سمیت اسلام آباد کی تینوں نشستیں مسلم لیگ کے حصے میں آئیں گیں انہوں نے کہا کہ بھارہ کہو سمیت پاکستان بھر کی عوام کی اکثریت نے نواز شریف کے خلاف عدلیہ کے حالیہ فیصلے کو مسترد کر دیا جلسے سے چیئرمین ملک اشتیاق،چیئرمین پیر عادل،وائس چیئر مین افضال عباسی،فزاکت علی عباسی،اعجاز شاہ گیلانی،کونسلرز رین عباسی،زرین عباسی،شبیر احمد مغل،چوھدری ذولفقار،کامران عباسی،چوھدری شمریز،سید منظور حسین شاہ،انضمام الحق ،اور حاجی ظفر،راشد فراز،ضیاء عباسی،راجہ جنید،توفیق عباسی کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...