نگران حکومت نے خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے :بیرسٹر علی ظفر

نگران حکومت نے خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے :بیرسٹر علی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے، شفاف، پرامن اور بروقت الیکشن ترجیح ہے، وقت آ گیا ہے کہ ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے ہماری ذمہ داری ہے نہ کسی کی حمایت کریں نہ کسی کو نقصان پہنچائیں، مزارقائد پر واٹر ٹریٹمنٹ کا افتتاح کر دیا ہے، ایسے پلانٹس سال میں ڈیم جتنا پانی بچا سکتے ہیں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں، آئین و قانون کے تحت صاف، شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے، مزار قائد پر واٹر ٹریٹمنٹ کا افتتاح کر دیا ہے، منصوبہ جون 2019میں مکمل کیا جائے گا، پراجیکٹ پر 52ملین کے اخراجات آئیں گے، ڈیمز بنانے کیلئے پانی کی ایک ایک بوند بچانی ہے، آبی ذخائر کے ساتھ آبی کفایت بھی ضروری ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سیوریج کا پانی صاف کر کے باغات کو سیراب کرے گا، ایسے پلانٹس سال میں ڈیم جتنا پانی بچا سکتے ہیں، نگراں حکومت نے خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے، ہماری ذمہ داری ہے نہ کسی کی حمایت کریں نہ کسی کو نقصان پہنچائیں۔
بیرسٹر علی ظفر