عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں:امیر مقام
مٹہ ( رحیم خان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی ن لیگ کی ہوگی اور ائندہ وزیر اعظم اور صوبے کے وزیر اعلیٰ پہلی بار سوات سے ہونگے مٹہ بجلی کی گریڈ سٹیشن محمود خان نے ناکام بنادیا ہے اگر ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدینگے عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کی خواب چھوڑدیں کیونکہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم بننے کی لائق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جو بندہ اپنی پیرنی کی کہنے پر اللہ تعالےٰ کے علاوہ درگاہ کی درشل پر سجدہ کر سکتے ہیں وہ اس پیرنی کی کہنے پر سینٹ لیکشن میں ممبران کی طرح پاکستان کو بھی ایک دن کسی غیروں پر فروخت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بندہ اپنے گھر میں اپنی بیوی کیساتھ انصاف نہیں کرسکتے وہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کیساتھ کس طرح انصاف کرینگے انہوں نے کہاکہ گالی گلوچ کی بجائے پانچ پانچ سال حکومتیں کرنے والے عوام کی سامنے اپنی کارکردگی رکھ کر بات کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں 350ڈیم بنانے والے بتائیں صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیداکی ہے جبکہ شہبازشریف نے پنجاب میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی بنائی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبل جلسے میں سوات کی عوام کی توہین کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو سوات سے حقیقی معنوں میں ایشیاہ کی سوٹیزرلینڈ بناکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سخرہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے ضلع کونسل کے ممبر عطاء اللہ خان بخت امین عبداللہ خان ابراھیم خان شبنم اور دیگر نے بھی خطاب کی امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے شروع دن سے ضلع سوات کی عوام کو توہین امیز انکھوں سے دیکھ لی ہے جس کا زندہ ثبوت ضلع سوات کے سات ممبران اسمبلی سوات کو باہر کی مالدار لوگوں پر فروخت کرنا ہے کہ پوری ضلع سوات میں ایک بھی سینٹ کی ٹکٹ کیلئے موزوں امیدوار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ن لیگ سزائیں ہونے کی باوجود بھاگنے والے نہیں اور نہ کسی کو الیکشن سے بھاگنے دینگے اور نہ کسی کو میدان خالی چھوڑدینگے ا نہوں نے کہا کہ لالٹین والوں نے اپنے حکومت میں عوام کی یہ ایک خدمت کی ہے کہ لاکھوں باعزت عوام کو ائی ڈی پیز بناکر ان غریب اور بے چارے لوگوں کی سروں پر اربوں روپے لے لی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنا فیصلہ عوامی عدالت میں عوام پر چھوڑدیا ہے اورانشاء اللہ 25 جولائی پر عوامی عدالت میں عوام اپنا فیصلہ سنایئنگے انہوں نے کہا کہ اگر ضلع سوات کی عوام سوات کی ترقی اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں تو انکو شیر کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ن لیگ کی حوصلے کمزور ہونے والے نہیں اس سے پہلے انہوں نے راحت کوٹ میں جماعت اسلامی کے اہم اہنماء ارشاد علی کان ایڈوکیٹ کے حجرے گئے اور وہاں پر ارشاد علی خان ایڈوکیٹ کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر ٹوپی پہنا کر مبارکباد دی دریں اثناء امیر مقام نے اپنے تما م ساتھیوں کے ہمراہ وادی لالکوں کا بھی دورہ کیا اور ہاں پر الیکشن مہم میں حصہ لیا اور لوگوں سے خطاب بھی کی